سبزیوں کے بے شمار فائدے اور صحت کے انتہایٔ مفید


                                    

چوہدری محمد اشرف ڈمیان ، میرے خیال میں اور جو میری سرچ ہے
آپ گوشت اور دالوں کے فوائد سے- واقف بھی ہوں گے لیکن کیا آپ سبزیوں کے فوائد سے واقف ہیں؟ اکثر لوگ سبزیوں ک کھاتے ہوئے منہ بناتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے انسان کی صحت آچھی رہتی ہے جبکہ سبزیوں کو دیگر مفید کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔آلو:اگر آلو کے چپس کاٹنے کے بعد ان کو نمک اور سرکہ ملے پانی میں ڈبو دیں۔ جب تلنے ہوں تو پانی نچوڑ کر مل لیں، چپس دوبارہ تلنے سے زیادہ خستہ اور کرارے بنتے ہیں۔بھاپ سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر کچا آلو رگڑیں، آبلہ نہیں پڑے گا۔بعض اوقات سالن میں آلو بالکل گل جاتے ہیں اور بکھرنے لگتے ہیں۔ آلو چھیل کر کاٹ کر نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دئیے جائیں اور پھر دھوکر ہانڈی میں ڈالیں تو پکنے کے بعد وہ گھلیں گے نہیں۔ آنکھوں کے ورم دور کرنے کے لئے آلو کے چھلے ہوئے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔جس پانی میں آلو ابالے گئے ہوں، اس پانی سے چاندی کے برتن دھوئیں تو صاف ہوجاتے ہیں۔ چقندر: سلاد میں استعمال کرنے کے لئے چقندرکو ابال کر کدوکش کرکے استعمال کریں، اسے چھیلتے ہوئے ہاتھ رنگ دار ہوجاتے ہیں۔ان کو ابال کر اخبار پر رکھ دیں اور بغیر ہاتھ لگائے اخبار کے اندر رکھے ہاتھوں سے اخبار سمیت مل کر چھلکے اتار کر چھری سے بغیر پکڑے کاٹ لیں۔ اس طرح ہاتھ گندے نہیں ہوں گے۔ یہ پیٹ کی گیس کو ختم کرتے ہیں۔سلاد یا سبز دھنیا:یہ دونوں ہی بہت مفید سبزیاں ہیں مگر نازک بھی بہت ہیں۔ ہر روز ان کو بازار سے منگوانا مشکل ہوتو یوں کریں کہ گلاس یا جگ میں ٹھنڈا پانی بھریں اور سلاد یا ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں پانی میں ڈبودیں۔ یہ تین چار روز تک بالکل تازہ رہیں گی ۔ فریج میں دھنیا یا سلاد رکھنا ہو تو اسے پلاسٹک کے لفافے کی بجائے کاغذ کے لفافے یا اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ اخبار میں لپیٹ کر رکھنے سے سبزیاں زیادہ دیر تازہ رہتی ہیں۔ فریج سے باہر بھی رکھیں تو پانی چھڑک کر اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔شلجم اور کریلے کی کڑواہٹ:نئے شلجم جب مارکیٹ میں آتے ہیں تو کھاری ہوتے ہیں۔ اس کا کھارا پن دور کرنے کے لئے یوں تو پکاتے ہوئے سالن میں چینی یا گڑڈالا جاتا ہے۔ مگر کچھ لوگ سالن میں مٹھاس پسند نہیں کرتے۔ اس لئے جب شلجم چھیل کر ٹکڑے کریں تو ان پر نمک لگا کر رکھ دیں ،کچھ دیر بعد اچھی طرح دھولیں۔ اس طرح کھارا پانی نکل جائے گا۔ کریلے بھی چھیل کر، کاٹ کر، نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں تو ان کی کڑواہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ کریلے اور ان کے چھلکے شوگر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں۔ چھلکوں کو دھوکر نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر نچوڑ کر پانی نکال دیں۔ تیل میں تل کے سالن کی طرح بغیر گوشت کے بھی بہت لذیذ بنتے ہیں۔ کریلے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ خون صاف ہوتا ہے۔ کریلے کا رس پینے سے پتھری صاف ہوجاتی ہے۔ کریلے کا پانی کیل مہاسے دور کرتا ہے ، کیونکہ یہ خون کو صاف کرکے جلد کو بھی شفاف بناتا ہے۔شلجم کو پتوں سمیت پکائیں تو قبض کا مرض دور ہو جاتا ہے۔ہفتہ بھر شلجم کھانے سے پیشاب رک رک کر آنے کی شکایت ٹھیک ہوجاتی ہے۔کچا شلجم جسمانی خشکی اوربینائی کی کمزوری میں مفید ہے۔ٹینڈے:گرمیوں میں بعض لوگوں کو ہاتھ پاؤں جلنے، پیشاب کی کمی اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ ٹینڈے کھانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ خشک کھانسی کی شکایت ہو تو ٹینڈے کی بھجیا یا کثرت سے استعمال کیجئے۔یہ تکلیف دور ہوجائے گی کیونکہ ٹینڈے حلق کی نالی کو ترکرتے ہیں۔بند گوبھی:کچی بند گوبھی کھانا بہت مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید تر ہے۔ سلاد کے طور پر کھانے کے لئے اسے اسی وقت کاٹنا چاہیے جب کھانے کا وقت ہو،اس کوچھلنیےسے پہلے دھونا   چاہیے،پھرکاٹنا چاہیے  کاٹنے کے بعد دھونے سے وٹامنز پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ