اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے قطری نمائندے کے ساتھ فیصلہ کرلیا۔افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "افغان حکومت نے دوحہ میں صرف پہلی ملاقات کے لیے اتفاق کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ʼتاحال براہ راست مذاکرات کے لیے مقام کا تعین نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی اور قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی مصالحت کار مطلق بن ماجد القحطانی نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔رپورٹ کے مطابق مطلق بن ماجد القحطانی نے گزشت ہفتے افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صدر اشرف غنی اور دیگر افغان رہنماؤں سے ملاقات کی اور امن عمل ہر تبادلہ خیال کیا۔قطری نمائندے نے کابل میں افغان طالبان کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔دوسری جانب افغانستان کے صدارتی محل کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے قطر میں ابتدائی طور پر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر فیصلہ کرلیا ہے۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ