انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ ہو گیا؛

اوورسیز پکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

حکومت پاکستان ،نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔









ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں، مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے، جس کا ہمیں دکھ ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو پہلے وطن واپس لایا جائے گا۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ