زرین خان نے سوات آنے کی خواہش ظاہر کی ہے ،ساتھ ہی پشتون مداحوں کے لیے پیغام بھی بھیج دیا ہے

                                                                             
اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان ) بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نےکہا ہے کہ بہت خواہش ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جاو¿ں، جہاں سے میرے نانا کا تعلق ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرے نانا سوات سے ہیں اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔ وہ مجھے سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے۔ میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہے کہ میں وہاں جا سکوں۔

زرین خان کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ پاک بھارت رشتے ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا اگرچہ ضروری ہے لیکن وہ پشتو کہ چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں۔ جب میری نانی زندہ تھی تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی۔ امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں بات کرتے تھے لیکن میں نے پشتو نہیں سیکھی۔زرین خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہوں گی پخیر راغلے 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ