اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
واشنگٹن نے شمالی کوریا کے بالسٹک میزائلوں کی تیاری میں ضرورت ہونے والے سازو سامان کی فہرست کو شائع کرتے ہوئے ان کی ترسیل کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی دفترِ خارجہ نے شمالی کوریا بالسٹک میزائل تدارک مشاورت کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پیونگ یانگ بالسٹک میزائل پروگرام کے لیے لازمی سازو سامان کی فہرست پیش کی ہے۔جس میں کیمیاوی مادوں سے لیکر الیکڑونک پارچہ جات سمیت متعدد سازو سامان شامل ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ سازو سامان مہیا کرنے والی تمام تر فرموں اور ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جا ئینگی۔رپورٹ سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرنے والے بالسٹک میزائل کی تیاری پروگرام پر عمل پیرا ہے جو کہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ