آپ سے بات کروں گا" کئی گھنٹے طویل مشاورت ختم، نواز شریف نے پیغام دے دیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



 لندن میں حسن نواز کے دفتر میں جاری رہنے والے کئی گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف گھر روانہ ہوگئے ہے۔حسن نواز کے دفتر میں گزشتہ کئی گھنٹے سے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاری تھا جس میں اتوار کو اے پی سی سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، ناصر بٹ سمیت لندن میں موجود دیگر اہم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد نواز شریف باہر آئے تو پاکستانی صحافیوں نے  انہیں گھیر لیا اور ان سے سوالات پوچھے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ " حکومت آپ کی تقریر پر پابندی لگارہی ہے ،اس پر آپ کیا کہیں گے؟" اس سوال پر میاں نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا " آپ سے صبح بات کروں گا۔"
لندن میں اس اہم ترین اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافی اظہر جاوید کے مطابق آج نواز شریف  نے مسلم لیگ ن کی قیادت عملی طور پر سنبھال لی ہے اور وہ فرنٹ سیٹ پر آگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف عملی طور پر معطل ہوئے ہیں اور انہیں کھڈے لائن لگادیا گیا ہے۔
اظہر جاوید کا کہنا کہ ن لیگ کے جو کارکن کشمکش کا شکار تھے انہیں ایک واضح پیغام چلا گیا ہے کہ اب نواز شریف کے ہی فیصلے چلیں گے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگے گا۔  
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ