اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما پلوشہ خان کاکہنا ہے کہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہوگیا ہے،عمران خان نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے فرنٹ میں رکھے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہوگیا ہے،شبلی فراز ہٹلر کے ترجمان گوئبلز کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایل این جی کی خریداری میں لوٹ مار میگا کرپشن نہیں تو کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے فرنٹ میں رکھے ہیں، چینی اور آٹا چور شبلی فراز کے سیاسی کنبہ سے جڑے ہوئے ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ