خواجہ آصف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری ہوئ ،ریحام خان نےایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی مسکرا دیں ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

قومی) احتساب بیورو (نیب )کے ہاتھوں پاکستان مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنماخواجہ محمدآصف کی گرفتاری نےملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، ٹی وی ٹاک شوز اور سوشل میڈیا میں بھی خواجہ آصف کی گرفتاری پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ لندن میں رہائش پذیر وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔تفصیلات کےمطابق ریحام خان نےمسلم لیگ ن کےرہنمااورسابق وزیرخارجہ ودفاع خواجہ محمدآصف کی گرفتاری پرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ "ظلم کے یہ ضابطے، ہم نہیں مانتے،میں رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ،خواجہ آصف کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے.ریحام خان نے "خواجہ آصف" کے ہیش ٹیگ  سےاپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ "کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر سلیکٹڈ کو نہیں پتا وہ کیا ہوتی ہے. 
واضح رہے کہ نیب نے خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ سے اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرتے ہوئے راولپنڈی آفس میں منتقل کردیا ہے جبکہ ن لیگی رہنما کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم کو بھی طلب کر لیا ہے،خواجہ آصف کو بدھ کے روز راہداری ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کرنے کے بعد لاہور منتقل کیا جائے گا '۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ