اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگانے والی ڈاکٹر انیلہ نے کہاہے کہ وہ ان لوگوں کی ویکسی نیشن کی ذمہ دار نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر انیلہ قریشی کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کے اہلخانہ نے غلط بیانی کرکے ویکسین لگوائی جس کی وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فرنٹ لائن ورکرز (طبی عملے) کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی تھی۔ کراچی میں یہ ویکسین محمد زبیر کی بیٹی اور داماد سمیت کئی سیاسی خاندانوں کے افراد کو بھی لگائی گئی جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ