فردوس عاشق اعوان سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تلخ کلامی کا واقعہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سونیا صدف قصوروار قرار ہوئ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


سیالکوٹ رمضان بازار میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر( اے سی) کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دی گئی ہے۔وقوعہ کے وقت اے سی اپنی ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھی تھیں، خاتون صارف نے گلے سڑے پھل مہنگے داموں فروخت کی شکایت کی تھی اور شکایت کے وقت بھی اسسٹنٹ کمشنرسونیاصدف موجودنہ تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اےسی کا رویہ نامناسب تھا، حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم فیصلہ کریں گے۔اے سی سے تلخ کلامی کے بعدفردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی جس میں صوبائی معاون خصوصی نے انہیں تمام واقعے سے آگاہ کیاتھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ناقص انتظامات پرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر معاون خصوصی نے سونیا صدف کو ڈانٹ پلائی تھی،اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی  ہے'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ