جنوبی کوریا کے ہسپتال میں مقدار سے کم ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

جنوبی )کوریا کے انچن شہر کے نامدونگ کے علاقے میں موجود ایک ہسپتال میں ایسٹرا زینیکا (AZ) ویکسین کم خوراک میں دئیے جانے کی اطلاع ملنے ہی متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یہ غیر قانونی نہیں ہے کیونکہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے نے کوریا کے ویکسین مراکز کو متعلقہ ضابطے فراہم نہیں کیے تھے۔ اطلاعات کے مطابق چار جون کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ہسپتال میں کورونا ویکسین کی کم خوراک دی جا رہی ہے۔ ضلع اور دیگر متعلقہ حکام کی تفتیش کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اپریل سے 9 جون تک اس ہسپتال میں مجموعی طور پر 676 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 40 افراد کو کم مقدار میں ویکسین لگائی گئی۔ ہسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ ویکسین لگوانے والوں میں سے جن کو کوئی بنیادی بیماری تھی یا وہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہے تھے تو ایسے افراد کو کم مقدار میں ویکسین لگائی گئی۔ ضلعی حکومت نے کورونا کی ویکسین لگانے کا معاہدہ ہسپتال کے ساتھ منسوخ کردیا ہے اور 215 افراد جنہیں اس ہسپتال میں ویکسین لگائی جانی تھی کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا '۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ