اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب علی کے قتل کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو اتھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گھر کے اندر قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کی تفتیش کا سلسلہ ابھی جار ی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی رات ماڈل نایاب جھگڑے کے بعد فارم ہاو¿س سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات مقتولہ کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ؛۔
گزشتہ روز آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور مقتولہ کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ