اوورسیز پاکستانیوں کی اواز چوہدری محمد اشرف ڈمیان

                            چوہدری محمد اشرف ڈمیان نے فرمایا 
یہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں، رحمتوں اور اللہ کے بے شمار انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے۔رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہم سے جدا ہوکر تیسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے۔بس اس ماہ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام باقی رہ گئے ہیں۔لیکن افسوس کے اب بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی دنیاوی مصروفیات میں مشغول ہے۔رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔اس عشرہ کو دیگر عشروں پر خصوصی فضیلت حاصل ماہ  رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ عشرہ رحمت و مغفرت کی انتہا ہے، جو شخص اس عشرہ میں اپنے گناہوں پر نادم ہوکر آپنے دل سے توبہ کرلے اور معافی کا طلب گار ہو تو رحمت خداوندی جوش میں آتی ہے اور اسے جہنم سے نجات دے دی جاتی ہے رمضان المبارک کا آخری عشرہ آتا تھا تو سرکار دو عالم ﷺ راتوں کو بیدار رہتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار کرتے اور اتنی محنت کرتے، جتنی کسی عشرہ میں نہیں کرتے۔ رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کو دیگر عشروں پر زیادہ فضیلت حاصل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کے اسی عشرہ کی کسی ایک طاق رات میں شب قدر کا ہونا ہزاروں مہینوں سے افضل ہے۔ دنیا پر قرآن مجید کو نازل کیا گیا، جو تمام آسمانی کتابوں کا سردار ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم ہے۔یہ طاق راتیں بندہئ مومن کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کا بڑا انعام ہے،جو عبادتوں کے ثواب کو شیریں کردیتی ہیں۔ہمیں ان راتوں کو ضائع کئے بغیر عبادت الٰہی اور ذکر الٰہی میں گزارنا چاہئے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرنی چاہئے تاکہ ہمیں شب قدر کی برکات بھی حاصل ہو اور ہمیں جہنم سے نجات کا پروانہ ملسکے طاق راتوں میں انفرادی عبارت کا اہتمام کرنا چاہئے، اجتماعی عبادت رسول اللہؐ، صحابہؓ، تابعین و تبع تابعین کسی سے ثابت نہیں،اور ایسا کرنا شرعاً بدعت ہے۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ ہمارے آقا ﷺنے تاحیات رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا اور انکے بعد ازواج مطہرات نے بھی اعتکاف کیا۔اعتکاف کی غرض و غایت شب قدر کی ہی تلاش ہے۔ رمضان المبارک بڑی تیزی کے ساتھ گزرتا جارہا ہے۔اسکے دو عشرے گزر چکے ہیں اور تیسرا عشرہ بھی بس چند ایام کے بعد ختم ہوجائے گا۔لہٰذا ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت و ریاضت میں گزاریں، توبہ و استغفار کی کثرت کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کریں اوراپنی مغفرت کرواتے ہوئے جہنم سے آزادی کے حق دار بنیں اے ہمارے ربّ! اور ہمىں وہ وعدہ عطا کر دے جو تُو نے اپنے رسولوں پر ہمارے حق مىں فرض کردىا تھا اور ہمىں قىامت کے دن رُسوا نہ کرنا ىقىناً تُو وعدہ خلافى نہىں کرتا ۔۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ