اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہیں
۔قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ میں کرونا وائرس کا شکار کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں کی تلاش کر کے ان کو سکواڈ میں شامل کرنے کا ٹاسک ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دے دیا ہے۔نجی میڈیاکے مطابق ریڈ بال کی مناسبت سے قومی سکواڈ میں فاسٹ باؤلرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ان میں جنید خان، تابش خان اور احسان عادل کے نام زیر غور ہیں۔قومی ٹیم کے جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان ، کاشف بھٹی، وکٹ کیپر محمد رضوان شامل ہیں، جن کو پی سی بی کے حکام نے آئسولیشن میں جانے کا کہہ دیا گیا ہے،۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ