اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اینکر پرسن عائشہ یوسف نے کہاہے کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر پچھتا رہی ہیں ، بہتر تھا کہ وہ اپنا ووٹ ضائع کردیتیں۔
فیس بک پر لائیو ویڈیو میں عائشہ یوسف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نا اہلی کی انتہا کردی ہے، میں نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا لیکن اب سوچتی ہوں کہ اپنا ووٹ ضائع کردیتی تو بہتر تھا، انہیں آپس میں لڑنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشتی خالی ہوتی جارہی ہے، لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں۔ اختر مینگل نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، جن باتوں پر ان کا اتحاد ہوا تھا اس پر پی ٹی آئی پوری نہیں اتری، یہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے تشویشناک بات ہے، ندیم افضل چن کے بارے میں شنید ہے کہ وہ بھی چھوڑ رہے ہیں
عائشہ یوسف کا کہنا تھا کہ حالات اصل تبدیلی کی طرف جا رہےہیں، کیونکہ پی ٹی آئی کی تبدیلی تو آئی نہیں
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ