اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست کی سماعت کے دوران سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے مقدمہ اندراج سے متعلق سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے، ایف آئی اے کو پہلے انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ عمران فیروز ملک نے عدالت کو بتایا کہ اس فیصلے کے کچھ دیگر پہلو بھی ہیں، ہمیں انکوائری پر نہیں، صرف مقدمہ اندراج پر اعتراض ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس کیس کے میرٹس میں نہیں جائے گی، جس کے بعد انہوں نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ