اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان  



(ماں باپ کی محبت بڑکر کوئ نہیں)
پاکستان کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی اور اعتراف کیا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’سب کو محبت ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف کسی انسان سے ہو، میری سب سے پہلی محبت میری امّی ہیں اور امی کی محبت کا لیول اسے کوئی میچ نہیں کرسکتا چاہے وہ میرا شوہر ہی کیوں نہ ہو‘
سارہ خان نے بتایا کہ دوسرے میرے بابا ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں اور ان کی محبت کے لیول تک بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا فیملی کے بعد جس سے میں محبت کرتی ہوں وہ میرا شوہر ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ ’ہاں مجھے ایک شخص سے محبت ہوگئی ہے لیکن مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور میرے گھر کا ماحول بھی ایسا نہیں ہے، میں اس رشتے سے متعلق تب بتاوں گی جب میں اس کے نکاح میں ہوں گی۔واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود ہیں۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ