"عمران خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت بھاری اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن سے بلکہ اپنوں کی بھی مخالفت کا سامنا ہے، انہی اپنوں میں ایک نام اداکارہ وینا ملک کا بھی ہیں۔
اداکارہ وینا ملک جو کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں بولتی رہتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خاص طور پر ذاتی حملے کرتی ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ان کی بھی چیخیں نکل دی ہیں۔
وینا ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ؛ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی کی بجائے 27 جون کو رات 12 بجے سے کر دیاہے،۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ