تاریخی خسارے کا ٹیکس فری بجٹ، اشیائے تعیش مہنگی، ہوں گی

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



تاریخی خسارے کا ٹیکس فری بجٹ، اشیائے تعیش مہنگی، سگریٹ سگار، ڈبل کیبن گاڑیوں، انرجی ڈرنکس کی قیمتوں میں اضافہ، سریا سیمنت، موٹرسائیکل، رکشہ، کپڑے، جوتے، ایل ای ڈی لائٹ مقامی موبائل، سینیٹری ویئرز سستے
تاریخی خسارے کا ٹیکس فری بجٹ، اشیائے تعیش مہنگی ہونگی
 کا3437 ارب روپے خسارےکیساتھ 71کھرب 37ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا ،بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا اور آئندہ برس کیلئے اس مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔بجٹ میں درآمدی سگریٹ، سگار، انرجی ڈرنکس اور ڈبل کیبن گاڑیاں مہنگی کر دی گئیں، سیمنٹ، سریا، پاکستان میں تیار ہونیوالے موبائل فون، آٹو رکشا ، موٹرسائیکل سمیت 200سی سی تک کی گاڑیاں، کپڑے، جوتے، ایل ای ڈی لائٹ، سینٹری ویئرز سستے کردیئےگئے، شادی ہالوں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیاگیا۔غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر آمدن میں ٹیکسوں میں ریلیف کیلئے کیپٹیل گین کی مدت کو 8 سال سے کم کر کے چار سال کر دیا گیا ہے، ہرسال کیپٹل گین ٹیکس کی مقدار میں 25 فیصد کمی کی جائیگی اور کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ