پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہیں

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز چوہدری محمد اشرف ڈمیان 
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہیں
ی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، انعم امین اور عمیمہ سہیل سینٹرل کنٹریکٹ پانے والی کرکٹرز میں شامل ہیں، 15 سالہ عائشہ نسیم اور 16 سالہ سیدہ عروب شاہ سمیت 9 پلیئرز کو نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف سیزن 2020-21 کے لیے کپتان نامزد کی گئی ہیں، کٹیگری اے ، بی اور سی کے معاوضوں میں بالترتیب 33 فیصد ،30 فیصد اور 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، ڈومیسٹک ایونٹ کی میچ فیس اور انعامی رقم 100 فیصد جبکہ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کی کٹیگری اے میں بسمہ معروف، جویریہ خان، کٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور سدرہ نواز شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں انعم امین، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل اور ندا ڈار کو جگہ مل گئی۔ ایمرجنگ پلیئرز میں سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم، منیبہ علی، فاطمہ ثنا، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبا نذیراور سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا پیمانہ اپنایا گیا، رواں سال بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بسمہ معروف اور جویریہ خان کو ایک درجہ ترقی دیتے ہوئے سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ ڈیانا بیگ کو بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ ترقی دے کر بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے سبب ندا ڈار کی کٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے،،۔


Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ