وزیراعظم عمران خان کا کفایت شعاری مہم کو یقینی بنانے کا حکم



اوورسیز پاکستانیوں کی اوز چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کم کرنےکاحکم دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو بجٹ محصولات، اخراجات اور حکومتی ترجیحات  کی  حکمت عملی پربریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، معیشت کواستحکام دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں، حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے کہ غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور ان شعبوں کوفروغ دیا جائے جن سے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں، معاشی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ اصلاحات کے عمل کی رفتارکوتیز کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھیں، مشکل مالی معاملات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کو یقینی بنانے سمیت زائد اخراجات میں ہرممکن  کمی لائی جائے۔اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں سبسڈیز اورحکومت کی مالی معاونت کی فراہمی کے معاملات پرغورکیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی درحقیقت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے، سبسڈی کے پیسے کے بہترین اورموثراستعمال کو یقینی بنایا جائے


Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ