پاکستانیوں کی اواز چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستانی وہ اداکارائیں جنہوں نے گوری رنگت والی کریموں کی تشہیر نہیں کی، پاکستان کی نامور اداکارؤں نے بتایا ہے کہ انہوں نے گوری رنگت بنانے یا جلد کو پرکشش بنانے والی کریموں کی تشہیر نہیں کی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی صحافی نے ایک ٹویٹ کیا اور پوچھا کہ کیا مجھے کوئی ایسے پاکستانی اور بالی ووڈ اسٹارز کے نام بتاسکتا ہے کہ جنہوں نے گوری رنگت والی کریموں کے اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کیا ہو۔اُن کے ٹویٹ کے بعد پاکستانی اداکاراؤں نے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ پیش کش کے باوجود بھی ایسے اشتہار کو مسترد کرچکی ہیں۔جوایسی پاکستانی اداکاراؤں میں صف اول کی اداکارائیں عائشہ عمر، ماہرہ خان، صنم سعید، حریم فاروق اور گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔پاکستانی اداکاراؤں نے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھاری معاوضے کی پیش کش کے باوجود بھی ایسے کام سے انکار کیا۔اداکارہ صنم سعید نے لکھا کہ انہوں نے ایسے اشتہارات میں کبھی کام نہیں کیا,
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ