رحمان ملک اور یوسف گیلانی ہراساں کررہے ہیں، سینتھیا ڈی رچی۔ رحمان ملک کے خلاف درخواست دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ونی کاروائی کے لیے مقدمہ اندراج کی درخواست دی لیکن پولیس والوں نے مقدمہ درج نہیں کیا،امریکی خاتون کا۔ فوٹو۔ فائل


 اسلام آباد: امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس پر  ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔
امریکی خاتون نے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کی طرف سے جان کو خطرہ لاحق ہے، رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر لوگ ہراساں کررہے ہیں، قانونی کاروائی کے لیے مقدمہ اندراج کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،استدعا ہےکہ عدالت رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دے۔ اس درخواست پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  27 جون تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے قبل ازیں سنتھیارچی نے تھانہ سیکریٹریٹ میں رحمان ملک کے خلاف درخواست دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رحمان ملک اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھے دھمکیاں  مل رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رحمان ملک نے 2011ء میں مجھے اپنا ڈرائیور اور گاڑی بھیج کر منسٹر انکلیو اپنی رہائش گاہ پر بلایا، رحمان ملک نے مجھے ایک گلاس شربت پینے کو دیا جسے پینے کے کچھ دیر بعد مجھ پر غنودگی چھانے لگی اس دوران رحمان ملک نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 2000 یورو بھی دیے جب کہ میں نے یہ واقعہ پاکستان میں موجود ایمبیسی اور واشنگٹن میں بھی رپورٹ کروایا تھا۔،
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ