سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج ہو گئ۔

اووسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان





مریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک کارکن نے سابق وزیراعظم شہید بےنظیر بھٹو کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر امریکی بلاگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے پیپلز پارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سنتھیا نے بےنظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹوئٹس کیے، پولیس درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی، عدالت احکامات جاری کرے۔
عدالت میں  سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز ملک نے کہا کہ ان کی موکلہ نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے، ایک ہی الزام پر مختلف ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں۔
سیشن عدالت نے درخواست کو میرٹ کے بغیر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا اور فیصلے میں لکھا کہ  یہ پولیس کے مطابق یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے اور ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ