اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(نیویارک )میں ایک امریکی خاتون چھٹیوں پر گئی جہاں اس کی ایک مرد کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ دونوں نے اکٹھے چھٹیاں گزاریں اور واپس امریکہ پہنچنے پر اس خاتون کو پتا چلا کہ اس مرد نے تو منگنی کر لی ہے۔ اس پر جب خاتون نے اس مرد سے استفسار کیا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ خاتون کو غصے کی بجائے ہنسی کا دورہ پڑ گیا۔ خاتون نے اس مرد کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس میں وہ اس سے پوچھتی ہے کہ ”یہ ابھی تم نے انسٹاگرام پر کیا پوسٹ کیا ہے کہ تمہاری منگنی ہو گئی ہے؟“
اس پر وہ شخص طویل جواب لکھتا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ ،میں اس کے ساتھ کئی ماہ سے رہ رہاہوں۔ اسے کسی طرح پتا چل گیا تھا کہ میں نے چھٹیاں تمہارے ساتھ گزاریں۔ چنانچہ اس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ابھی اس کے ساتھ منگنی نہ کی تو وہ مجھے کبھی اپنی شکل نہیں دکھائے گی چنانچہ میں اسے منگنی کے لیے میکسیکو لے آیا۔ ہماری منگنی صرف میکسیکو میں ہوئی ہے۔ امریکہ میں ابھی ہماری منگنی نہیں ہوئی۔ 'خاتون کے یہ سکرین شاٹ پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی ہنسی کا طوفان آ گیا۔ اس کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 1لاکھ15ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ