ٹک ٹاک ویڈیوز نے مصری کی ڈانسر کو 5 سال کے لیے جیل پہنچا دیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان





قاہر مصر میں ایک بیلی ڈانسر کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر، اس جرم میں 5سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس رقاصہ کا نام سما المصری ہے جس کے خلاف خاندانی روایات و اقدار پامال کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت میں42سالہ سما المصری نے موقف اختیار کیا کہ اس کی ویڈیوز چوری ہو گئی تھیں اور کسی اور نے اس کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر پوسٹ کیں۔'
رپورٹ کے مطابق سما المصری کو رواں سال اپریل میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ سال کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ایم پی جان طلعت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سما المصری جیسے انفلوئنسرز ملک کی فیملی روایات اور اقدار کو تباہ کر رہے ہیں جس کی ملک کے قانون میں قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایسی اخلاق باختگی آزادی کے زمرے میں نہیں آتی۔ آزادی اور اخلاق باختگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سما المصری جیسی دیگر خواتین سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی کرنی چاہیے جو ملک میں بے حیائی اور جسم فروشی  کر  رہی ہیں۔'

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ