امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں پر سنگین الزامات



اوورسیز پاکستانیوں کی اواز چوہدری محمد اشرف ڈمیان


اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں
 سنتھیا نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔رحمان ملک کی جانب سے تو تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سنتھیا کے خلاف قانونی کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ