ملک بھر میں مجموعی مہنگائی بھی بلندی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

 چوہدری محمد اشرف ڈمیان پاکستانیوں اوورسیز کی اواز
حکومت پاکستان نے ماہِ جون کیلئے پٹرول 7.6روپے، مٹی کا تیل 11.78روپے اور لائٹ ڈیزل 9.37روپے فی لیٹر سستا کر دیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لیٹر بڑھایا ہے جس کے مطابق یکم جون سے پٹرول 74.52، مٹی کا تیل 35.56، لائٹ ڈیزل 38.14اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 80.15روپے فی لیٹر ملا کرے گا ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد پاکستان میں بھی یہ رجحان گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے یعنی یکم مارچ سے قبل پیٹرول 116.60روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 127.26، لائٹ ڈیزل 84.51اور مٹی کا تیل99.45روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا جس سے ملک بھر میں مجموعی مہنگائی بھی بلندی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اب جبکہ پیٹرول 42.08، ہائی اسپیڈ ڈیزل 47.11، لائٹ ڈیزل 46.37اور مٹی کا تیل 63.79روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے تو توانائی سے لیکر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اسی لحاظ سے کمی آنی چاہئے لیکن وہ دیکھنے میں نہیں آ ئیایسا نہ ہو سکا۔ یہ بات بھی ملحوظ رکھنی چاہئے کہ جب معاشی حالات معمول پر آئیں گے تو پیٹرولیم کی قیمتوں کا واپس مارچ سے پہلے کی سطح پر جانا خارج از امکان نہیں اس لحاظ سے خدشہ ہےسونے میں آیا ہے کہ مہنگائی کی سطح جنوری فروری سے زیادہ بلندی پر جا سکتی ہے۔ مٹن، بیف اور چکن سمیت پھل، سبزی کی قیمتیں پہلے ہی حد سے تجاوز کر چکی ہیں، دو روز قبل آٹا اور گندم کی دوسری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے نان، روٹی اور بیکری کی جملہ اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ جانا منطقی بات ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بلاتاخیر اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعتبار سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی کم کروانا چاہئے یہ وفاقی اور صوبا ئی حکومتوں کی ذمہ داری ہے؟


Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ