اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان کرکٹ بورڈ (،پی سی بی،) کے سابق چیف سلیکٹر و قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کو باؤلرز کا ”بابراعظم“ قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، بابر محنتی پلیئر ہے اور وہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے، کوہلی کو کھیلتے ہوئے 10 سال ہوگئے لیکن بابر کو ابھی 3 سال ہوئے ہیں، ابھی اسے بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اگر دونوں کے ابتدائی کیریئر کا موازنہ کیا جائے تو بابر کے اعداد و شمار کافی اچھے ہیں۔نضمام نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا باؤلنگ میں وہی کردار ہے جو بیٹنگ میں بابر اعظم کا ہے، شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پیس سے باؤلنگ کرتا ہے بلکہ یہ بھی جانتا ہے کہ کس کو کس جگہ گیند کرانی ہے، اس میں دنیا کا ٹاپ باؤلر بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ