حلیمہ سلطان کو بھی پشاور زلمی کا حصہ بنائے جانے پر غورشروع، جاوید آفریدی نے شائقین کرکٹ سے مشورہ مانگ لیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



 پاکستان، سپر لیگ (،پی ایس ایل،) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے ۔’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراءبلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔اپنے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے لکھا کہ '’کیا ہو کہ اگر ہم یہ آفر حلیمہ سلطان کو بھی دے دیں۔‘

جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ان کی سپورٹ کراچی کنگز نہیں بلکہ پشاور زلمی کیلئے ہوگی۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پورے پاکستان کی حمایت پشاور زلمی کے ساتھ ہی رہے گی'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ