قیامت کی نشانی، 13 سالہ لڑکی ماں بن گئی ہے، والد کی عمر 10 برس ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ روس میں ایک 13سالہ لڑکی نے بچی کو جنم  دیا ہے اور اس بچی کا باپ  بھی مبینہ لڑکی کا 10سالہ بوائے فرینڈ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس کم عمر لڑکی کا نام ڈیریا سودنشنیکووا اور اس کے بوائے فرینڈ کا نام آئیوان ہے۔ یہ کم عمر جوڑا اس وقت سے مسلسل خبروں میں ہے جب ڈیریا حاملہ ہوئی اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے کا باپ اس کا 10سالہ بوائے فرینڈ آئیوان ہے۔ ڈیریا اور آئیوان کے والدین بھی اس خبر پر بہت خوش تھے اور انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے بچے تعلق میں ہیں اور بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ڈیر یا اور آئیوان کی کہانی جب میڈیا پر آئی اور انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تو ٹی وی شو کی انتظامیہ نے ماہر ڈاکٹروں کوبھی مدعو کر لیا۔ ان ماہرین نے لڑکی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا کم عمر بچہ باپ بن ہی نہیں سکتا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے آئیوان کے ٹیسٹ بھی کیے، جن میں ثابت ہو گیا کہ کم عمری کی وجہ سے آئیوان میں ابھی سپرم سیلز ہی نہیں بنے چنانچہ وہ فی الوقت باپ بننے کے قابل ہی نہیں ہے۔ تاہم لڑکی اب تک بضد ہے کہ اس کے بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ گزشتہ روز ڈیریا نے اپنے آبائی قصبے زیلزنوگورسکی کے مقامی ہسپتال میں صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔ ڈیریا نے بچی کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی جہاں اس نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میں نے صبح 10بجے بیٹی کو کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک کٹھن مرحلہ تھا۔ اس کے متعلق تفصیل سے میں آپ لوگوں کو بعد میں بتاؤں گی۔ اس وقت مجھے ڈاکٹروں نے آرام کا کہا ہے۔'

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ