خلیل الرحمان قمر نے درست کہا تھا کہ ۔ممتاز عالم دین علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ماروی سرمد بارے ایسی بات کر دی ہے، کہ نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(لاہور) ممتاز عالم دین علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا ہے کہ ماروی سرمد کے بارے خلیل الرحمان قمر  نےدرست ہی کہا تھا کہ "تم پر تھوکتا بھی کون ہے"جن کے پاس دلیل نا ہو وہ گالی کے علاوہ کیا کر سکتے ہیں؟افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے لنڈے کے لبرلز پر ایک طوائف اور پیشہ کرنے والی تو مسجد میں رقص و سرور کو گناہ سمجھتی ہے لیکن یہ بے حیاء نہیں سمجھتیں۔
تفصیلات کےمطابق علامہ ہشام الٰہی ظہیر نےسوشل میڈیاپرنجی ٹی وی چینل "نیو نیوز"کےٹاک شو جس میں ماریہ واسطی،ماروی سرمد اور وہ خود شریک تھے کا کلپ شیئر کرتے ہوئےماروی سرمد بارے کہا کہ خلیل قمر نے اس عورت کے بارے درست ہی کہا تھا تم پر تھوکتا بھی کون ہے؟ میری ٹیلی فون لائن کٹ جانے کے بعد بھی اس عورت نے سنا ہے بہت مغلظات بکی ہیں، جن کے پاس دلیل نہ ہو وہ گالی کے علاوہ کیا کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی اگر وہ میرے دلائل کو دلائل سے رد کرتی، اس عورت میں ذرہ برابر بھی شرم یا مکالمہ کی صلاحیت ہو تو اپنی گفتگو بک بک کے علاوہ آرگیومنٹس سے مزین کرے، غیر موجودگی میں تو سگان آوارہ بھی بک بک کر سکتے ہیں۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ماروی سرمد کو کہا کہ گالیاں بے شک تمہیں ہی زیادہ آتی ہیں نکالتی رہو، افسوس ہوتا پاکستان کے لنڈے کے لبرلز پر ایک طوائف اور پیشہ کرنے والی تو مسجد میں رقص و سرور کو گناہ سمجھتی ہے لیکن یہ بے حیاء نہیں سمجھتیں۔
واضح رہے کہ نیو نیوز کے ٹاک شو میں صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ پر مباحثہ ہو رہا تھا جہاں علامہ ہشام الٰہی ظہیراور ماروی سرمد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کو شیئرکر کے واقعہ کی تفصیلات بتائی ہیں ۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ