اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے باﺅلرز دوسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ لائن کو بیک کرنے میں ناکام ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد خان آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھا سکور کر لیا تھا لیکن باؤلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، ضرورت تھی کہ وہاب ریاض اس میچ کا حصہ ہوتے، وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے برطانیہ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی اور سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ