اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
بھارت نےمتحدہ عرب امارات اوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدے کا بڑا خیرمقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مغربی ایشیاء کے اپنے پڑوس میں امن، استحکام اور ترقی کے اقدامات کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے،امیدہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین دو ملکوں کے نظریہ پر بات چیت جلد ہی شروع ہو جائےگی ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے آج سہ پہر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کے بارے میں اطلاع دی ہے،بھارت متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدے کاخیرمقد م کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہندوستان کے اہم سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔(ہندوستان)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ