ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قراردیدیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کے خلاف سازش منتخب حکومت کے مینڈیٹ، جمہوریت کے خلاف سازش اور آئین شکنی ہوگی،کراچی سندھ کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا،تمام جماعتوں کو متفق ہو کر سندھ کے خلاف اس سازش کو ناکام کرنا چاہیے ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہاکہ این ایف سی،پانی،گیس اوربجلی کامعاملہ ہو یاترقیاتی منصوبےمیں وفاق نےہمیشہ سندھ کےساتھ زیادتی کی ہے،سندھ کےساتھ نا انصافی برتنےوالوں کو کراچی کاکوئی دردنہیں بلکہ اپنےاپنےمفادات عزیزہیں۔انہوں نےسوال کیاکہ وفاق بتائےکہ گزشتہ کئی برسوں سےکراچی کاکون سامنصوبہ مکمل کرکے دیا ہے؟گرین منصوبہ ہو یا کوئی اورو منصوبہ کراچی کےلوگوں سےوفاق نے ہمیشہ کھوکھلے وعدے کئے ہیں،اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال کو وفاق کی جانب سے چھیننے کی کوشش کی گئی جو کراچی کے ایک ہسپتال کو چلانے کے اہل نہیں ہے وہ پورے کراچی کو کیا چلائیں گے؟ ۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ