اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی نے الزام لگا دیا کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ایک بار انہیں شراب کے نشے میں غلط طریقے سے چھوا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی نے الزام لگایا کہ جب ان کا سشانت سنگھ کے ساتھ تعلق شروع ہوا تو اس وقت ان کی بہن پریانکا اور بہنوئی سدھارتھ سشانت کے ساتھ ہی رہتے تھے۔
ریا کے مطابق ایک بار وہ پریانکا کے ساتھ ایک پارٹی میں گئیں جہاں پریانکا نے بہت زیادہ شراب پی لی۔ وہ اتنی زیادہ شراب پی چکی تھی کہ اسے مرد اور عورت کی پہچان ہی بھول گئی تھی اور وہ ہر کسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی تھی۔
ریا نے بتایا کہ گھر واپسی پر وہ سشانت کے کمرے میں سوگئیں، رات کو ان کی اچانک آنکھ کھلی تو انہوں نے دیکھا کہ سشانت کی بہن پریانکا ان کے ساتھ سورہی ہیں اور انہیں غلط طریقے سے چھو رہی ہیں۔ اس حرکت پر اداکارہ غصے میں اٹھ کر وہاں سے چلی گئیں اور اس بارے میں سشانت کو آگاہ کیا۔
ریا چکروتی کے مطابق اسی حرکت کی وجہ سے سشانت کا اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ خوب جھگڑا ہوا، اور یہی واقعہ ان کی سشانت کے خاندان سے دوری کی وجہ بنا۔ سشانت کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے خاندان والوں نے 20 افراد کی لسٹ دی تھی جس میں ریا چکروتی کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ