کیا ریا چکروتی ڈرگ کارٹل کا حصہ ہیں؟ سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم انکشاف ہے؛

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان




ممبئی  سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ ریا چکروتی منشیات بھی استعمال کرتی رہی ہیں ، اس حوالے سے بھی تحقیقات کرنی شروع کردی گئی ہیں۔
ریا چکروتی کے خلاف پہلے منی لانڈرنگ کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہا تھا جس کے بعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) بھی سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات میں شامل ہوگئی ہے اور اب ایک اور تیسری وفاقی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی تحقیقات کا حصہ بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی کے واٹس ایپ پیغامات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہ منشیات استعمال کرتی رہی ہیں جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا بالی ووڈ میں کوئی منظم ڈرگ کارٹل تو کام نہیں کر رہا ، یہ بھی سوال پیدا ہوا ہے کہ کہیں ریا چکروتی اس کارٹل کا حصہ تو نہیں ہیں؟۔سی بی آئی نے تحقیقات کے دوران منشیات کے حوالے سے ثبوت سامنے آنے کے بعد این سی بی کو بھی کیس میں شامل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام ثبوت اس کے حوالے کردیے گئےہیں۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ