اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
کراچی شہر قائد میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث ہر جگہ پانی ہی پانی نظر آرہا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جمعرات کے روز اس وقت تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی تھی ،جب فیصل نرسری کے قریب پولیس موبائل سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ پولیس اہلکار بھی اسی موبائل میں پھنسے ہوئے تھے تاہم مقامی شہری آگے بڑھے اور اپنی مدد آپ کے تحت پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے اور پولیس اہلکار جان بچانے کے لئے موبائل کی چھت پر چڑھے ہوئے ہیں، اسی دووران شہری انہیں رسی کی مدد سے ریسکیو کرتے نظر آرہے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ