ترکی )ارطغرل غازی" کو پاکستان کا ویزا جاری، کون سی مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے؟ پاکستانی خوشی سے نہال ہوجائیں گئے؛

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


استنبول (رانا فیصل عزیز) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کو چودہ اگست کو قونصلیٹ آمد پر پاکستان کیلئے چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے۔پاکستان میں اینگن آلتان دوزیتان کے میزبان بلیو ورلڈ سٹی مین چکری روڈ اسلام آباد کے سربراہ سعد نذیر ہوں گے ۔ بلیو ورلڈ سٹی کے ڈائریکٹر ارشد اعوان کی جانب سے 13 اگست 2020 کو اینگن آلتان دوزیتان کے لیے دعوتی لیٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو بلیو ورلڈ سٹی میں بلیو مسجد کی طرح کی مسجد کے سنگ بنیاد  کی تقریب کے لیے مدعو کیاگیا ہے۔یہ مسجد استنبول کی مشہور زمانہ بلیو مسجد کی طرز پر تعمیر کی جارہی ہے۔جب بلیو ورلڈ سٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اینگن آلتان دوزیتان کو مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ہمارے مہمان ہوں گے اور بلیومسجد کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب میں شرکت کریں گے ۔اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان میں آمد ستمبر میں متوقع ہے ۔اپنے قیام کے دوران وہ دیگر تقاریب میں بھی شرکت بھی کریں گے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ