شوہر سے ان بن ہوئ تو، خاتون ٹیچر نے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کرلیا، پھر بچے کو کیا دھمکی دی ہے؟

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



لندن میں ایک 35 سالہ خاتون ٹیچر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کیا ہےاور اس کو اپنی فحش تصاویر بھی بھیجتی رہی ہے۔
آئلسبری کورٹ میں مقدمے کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ 35 سالہ خاتون ٹیچر کی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بن رہی تھی جس کے بعد اس نے اپنے بیٹے کے 15 سالہ دوست جو کہ اس کا سٹوڈنٹ بھی تھا اس کے ساتھ رابطہ کیا۔ ستمبر 2018 میں خاتون ٹیچر نے سٹوڈنٹ کا نمبر لے کر اسے اپنی فحش تصاویر بھیجنا شروع کردیں جس کے بعد وہ اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر کھیتوں میں لے گئی اور جسمانی تعلق قائم کیا۔
عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ٹیچر نے تعلق قائم کرنے کے بعد لڑکے کو ڈرانے کیلئے کہا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے اور اگر کسی کو اس بارے میں بتایا گیا تو وہ اس کا جینا حرام کردے گی۔
پراسیکیوٹر رچرڈ ملنیے نے عدالت کو بتایا کہ جب پہلی مرتبہ ٹیچر نے لڑکے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو لڑکے کو بہت عجیب لگا تھا کیونکہ وہ خاتون ٹیچر کے بیٹے کا دوست تھا۔
خاتون ٹیچر نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا اسقاط حمل ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھی۔ خاتون پر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے،اور بچے کو جسمانی تعلقات کیلئے اکسانے اور بچے کو جنسی عمل دکھانے کے الزامات کا سامنا کرنا ہے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ