اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(تیونس ) شمالی افریقہ کے مسلمان عرب ملک تیونیسیہ میں ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران تیسرا وزیر اعظم منتخب ہوگیا ہے۔بدھ کے روز پارلیمنٹ میں 15 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی اور ہشام مشیشی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہے۔ انہیں 67 کے مقابلے میں 134 ووٹ ملے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد اسلامی ملک میں یہ تیسری حکومت منتخب ہوئی ہے۔خیال رہے کہ 2011 میں عرب بہار کا آغاز تیونس سے ہی ہوا تھا ، یہاں طویل مدت تک حکمران رہنے والے زین العابدین بن علی کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ پوری عرب دنیا میں پھیل گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ