اس نے مجھے جانوروں کی طرح مارا" شادی کے 21 دن بعد ہی پونم پانڈے کا شوہر پر تشدد کا الزام، طلاق لینے کا اعلان کردیا،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



ممبئی)  بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے نے اپنے شوہر سیم بامبے پر شادی کے 21 دن بعد ہی تشدد کا الزام عائد کردیا ہے۔
سپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق 3 ہفتے قبل پروڈیوسر سیم بامبے سے شادی کرنے والی پونم پانڈے نے پیر کے روز گوا میں اپنے شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو درخواست دی۔ اداکارہ کی درخواست پر پولیس نے سیم بامبے کو گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ پونم پانڈے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیم بامبے کے ساتھ اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پونم پانڈے نے بتایا کہ گوا میں ان کا اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد سیم نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔"  اس نے اتنا تشدد کیا کہ مجھے لگا میں مر جاؤں گی، اس نے میرے منہ پر گھونسا مارا، میرا سر بیڈ کے کونے سے ٹکرایا اور بری طرح تشدد کیا، کسی طرح میں کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد ہوٹل کے سٹاف نے پولیس کو بلایا جو اسے گرفتار کرکے لے گئی۔"
پونم پانڈے نے بتایا کہ سیم کے ساتھ 3 سالہ رشتے کے دوران انہیں کئی بار ہسپتال جانا پڑا ہے، " چونکہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اس لیے میں نے پرتشدد رشتے پر خاموشی اختیار کیے رکھی 
اداکارہ نے سیم بامبے کے ساتھ شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ " اس بار میرا اس کے پاس واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ ایک ایسے شخص کے پاس واپس جانا اچھا آئیڈیا ہوگا جو آپ کو نتائج کی پرواہ کیے بغیر جانوروں کی طرح مارتا ہو تو۔'

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ