اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "جلن" پر پابندی لگادی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر شدید عوامی رد عمل اور شکایات موصول ہورہی تھیں۔ چینل کی جانب سے ڈرامے کے سکرپٹ میں خاطر خواہ تبدیلی نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ ڈرامہ نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چینل انتظامیہ کو بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ ڈرامے کے مواد کا جائزہ لیں اور سکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "جلن" کا موضوع سالی کا اپنے بہنوئی کے ساتھ چکر چلانے پر ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی تھی جس کے بعد 18 اگست کو پیمرا نے اے آر وائی کو سکرپٹ پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا،۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ