کئی ماہ سرحد پر شدید کشیدگی کے بعد بالآخر چین اور بھارت سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



بیجنگ تبت کے علاقے میں چینی اور بھارتی افواج کئی مہینوں سے آمنے سامنے کھڑےتھیں اور کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی تھی۔ گزشتہ دنوں دونوں اطراف سے فائربندی کا45سالہ معاہدہ توڑتے ہوئے وارننگ کے طور پر فائرنگ بھی کر ڈالی گئی تاہم اب اس حوالے سے ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کا ایجنڈہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کو کم کرنا تھاا ور اس میں اچھی پیشرف سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے اور طے پا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی افواج لداخ اور تبت کے اس علاقے سے فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں گی جہاں وہ کئی مہینوں سے دوبدو کھڑی ہیں اور رواں سال 15جون کو ڈنڈوں اور پتھروں سے ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20بھارتی فوجی ہلاک بھی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وینگ ژی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی یہ ملاقات روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوئی ہیں
۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ