اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
![]() |
(اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پا ناماکیس کے بجائے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ انہوں نے دیگر لیگی رہنماﺅں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلوں کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ ہم دل سے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم آئین و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں بیشمار حوالہ جات پیش کیے۔ نوازشریف کے وکیل نے پرویز مشرف کیس کا حوالہ بھی دیا۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر حکومت نے اختلافی دلیل نہیں دی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہونا چاہیے جنہوں نے بیماری کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ٹی وی پر بیٹھ کر نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑاتا رہےہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ