بیلجیئم کی شہزادی کی فوجی ٹریننگ لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


یلجیم کی ولی عہد شہزادی الزبتھ ان دنوں فوجی تربیت میں جا رہی ہیں اور اس تربیت کے دوران ان کی لی گئی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شہزادی الزبتھ نے ہائی سکول سے گریجوایشن کے بعدآرمی کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وہ پہلی شہزادی ہے جس نے ملٹری سکول میں تربیت لینی شروع کی ہے اور اس کام میں وہ اپنے والد فلپ کی پیروی کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت شہزادی الزبتھ کی بنیادی فوجی ٹریننگ جاری ہے۔ وہ بیلجیم کے شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ فوجی سکول جوائن کیا ہے اور کسی امتیازی سلوک کی بجائے ان کی دیگر مردوخواتین کے ساتھ ہی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی الزبتھ 25اکتوبر 2001ءکو پید اہوئی تھیں۔ وہ بادشاہ فلپ اور ملکہ میٹلڈا کی سب سے بڑی بیٹی اور ولی عہد  بنی ہیں۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ