لاہور پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری کیے گئے ہیں۔،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم عابد علی کے 6 سے 7 مختلف  خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہاہے کہ ملزم نے کوئی بھی روپ اختیار کیا ہوگا۔ 
پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے خاکوں میں ملزم کے روپ بدلنے کا ہر ممکنہ پہلو دکھایا گیا ہے۔ کسی خاکے میں سر سے گنجا دکھایا گیا ہے تو کسی خاکے میں ملزم کلین شیو ہے، ایک خاکے میں فرنچ کٹ ہے ۔خیال رہے کہ جمعرات کو ملزم ننکانہ صاحب میں اپنی سالی سے ملنے گیا تھا، اس کی سالی نے پولیس کو اطلاع کروائی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ عابد کی سالی نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم نے حلیہ بدل رکھا ہے، جس کے بعد یہ ممکنہ خاکے تیار کیے گئے ہیں۔


Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ