اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
کراچی) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جنسی زیادتی کے گھناونے واقعات میں ملوث درندوں کو پھانسی دینے کے بجائے انہیں زندہ رکھا جائے اور انہیں اس قدر تکلیف دی جائے کہ وہ اپنی آخری سانس تک تڑپتے رہیں۔انہوں نے لکھا کہ جس طرح یہ مجرم عصمت دردی کرکے چھوٹے بچوں اور عورتوں کو تکلیف دیتے ہیں اسی طرح ان کو تکلیف دی جائے تاکہ ان بے قصور روحوں کو سکون مل سکے اور یہ درندے ہر ایک کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔
انہوں نے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ ان مجرمان کے ہاتھ پاوں کاٹے جائیں تاکہ جو لوگ آج یا کل یہ گھناونا جرم کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کے دلوں میں خوف آجائے۔بشریٰ انصاری نے لکھا کہ پھانسی تو کچھ دیر کی تکلیف ہے لیکن اصل تکلیف تو عبرت کا نشان بنانا ہے۔آخر میں اداکارہ نے مولانا طارق جمیل سے احتجاج کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب ہمیں آپ کی ضرورت ہیں، اس سنگین مسئلے کے خلاف احتجاج کریں، دھرنا دیں ، اور اپنی آواز بھی بلند کریں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ