اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ نے فلم ’تیرے نام‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور ان کی پہلی ہی فلم بلاک بسٹر رہی ہے اور انہیں ایسی شہرت ملی کہ بیشتر اداکاراؤں کو دہائیوں کام کرکے بھی نہیں ملتی۔ اس فلم میں بھومیکا چاولہ کی سلمان خان کے ساتھ محبت ناکام رہی اور انہیں موت کو گلے لگانا پڑا۔ حقیقی زندگی میں بھومیکا کی محبت کی کہانی بھی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں ہے تاہم ان کی حقیقی زندگی کی محبت کامیاب رہی اور اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ حقیقی زندگی میں بھومیکا چاولہ کو اپنے ایک ٹیچر سے محبت ہو گئی تھی۔ دونوں 4سال تک ڈیٹنگ کرتے رہے اور بالآخر 21اکتوبر 2007ءکو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ فروری 2014ءمیں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے یش رکھا۔ نئی دہلی کی ایک پنجابی فیملی میں پیدا ہونے والی بھومیکا چاولہ کو یہ محبت اپنے یوگا ٹیچر بھرت ٹھاکر کے ساتھ ہوئی تھی۔ وہ ان سے یوگا سیکھتی تھیں۔ اس دوران دونوں میں دوستی ہو گئی تھی اور کچھ عرصے بعد دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس کے بعد دونوں میڈیا کی نظروں سے چوری چوری، چار سال تک ڈیٹنگ کرتے رہے اور پھر ریاست مہاراشٹر کے شہر ناشک میں واقع ایک گردوارے میں جا کر شادی کر لی ہیں
۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ