کورونا کیلئے 4 ارب 84 کروڑ کے عطیات، ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہ ہوا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



اسلام آباد)  کورونا وبا کے دوران عوام کی فلاح کیلئے شروع کیے گئے کورونا فنڈ میں جمع ہونے والے 4 ارب 84 کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوا ہے۔نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں کورونا فنڈ کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اندرون اور بیرون ملک سے مجموعی طور پر 4 ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔ ان میں سے بیرون ملک سے 1 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 414 روپے اور اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات موصول ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ کورونا فنڈ میں جمع ہونے والی ساری رقم وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے، اس میں سے ایک روپیہ بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان یا چاروں صوبوں میں سے کسی کو جاری نہیں دیا گیا۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ